بھارتی ایجنڈا کی تکمیل : جیو, پی بی اے کے ذریعے بھارتی مواد پر پابندی کیخلاف میدان میں آگیا

بھارتی ایجنڈا کی تکمیل : جیو, پی بی اے کے ذریعے بھارتی مواد پر پابندی کیخلاف میدان میں آگیا

لاہور (نمائندہ تہلکہ ٹی وی )بھارتی اشتہارات اور فلمو ں پر پابندی کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی. یہ در خواست جیو اور جنگ گروپ کے مالک میر ابراہیم الرحمن , جو پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے)کے چیئرمین ہیں ، کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: پاکستان میں 30 لاکھ ڈی ٹی ایچ صارفین، 234 ارب زرمبادلہ بھارت منتقلی کا انکشاف

 جیو، جنگ کی بھارت دوستی اور پاکستا ن کے برعکس بھارتی مفادات کا ایجنڈا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اور اس معاملے میں بھی جیو ،پی بی اے کے ذریعے میدان میدان میں آگیا ہے۔ پیمرا نے انڈین مواد نشر کرنے پابندی لگا رکھی ہے ۔پیمرانے انڈین مواد کے خلاف پابندیوں کو مزید سخت کر تے ہوئے ملک میں میں تمام سیٹلائٹس ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیوز پر بھارتی مواد,پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے : تہلکہ ٹی وی کی خبر، بھارتی ڈی ٹی ایچ کیخلاف وزیراعلیٰ بلوچستان ان ایکشن

نئی  پابندیوں کا اطلاق آج سہ پہر 3 بجے سے نافذ العمل ہو گا اور خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیوز کالائسنس بغیر شو کاز نوٹس جاری کئے معطل کر دیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیئے: تہلکہ ٹی وی کی کاوش، بھارت کو پاکستان سے اربوں کی منتقلی رک گئی