تحریک انصاف کو دھرنا سے پہلے بڑا جھٹکا، پیسہ لگانے والے ساتھ چھوڑ گئے

تحریک انصاف کو دھرنا سے پہلے بڑا جھٹکا، پیسہ لگانے والے ساتھ چھوڑ گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کا بڑا نقصان ، پیسہ لگانے والے بڑے ساتھی ساتھ چھوڑ گئے

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک میں مقیم امریکہ سے ماہانہ تقریبا36لاکھ سے زائد رقم بھجوانے والے اور کویت سے تین سالوں کے درمیان تقریباً 4ارب سے زائد رقم بھجوانے والے ساتھ چھوڑ گئے ہیں۔ تفیصلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو چندہ بھجوانے والے بڑے نام اچانک پارٹی کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اب وہ یہ پیسہ جسٹس (ر)وجیہ الدین کی سرپرستی میں بننے والی پارٹی ’’عام اتحاد‘‘ پر لگائیں گے

جس کا اعلان 10نومبر کو متوقع ہے ۔ جس کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ پی ٹی آئی پر پیسہ لگانے والوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب یہ پیسہ جسٹس (ر )وجیہ الدین کی پارٹی پر لگایا جا ئے گا ۔ دوسری جانب سب سے زیادہ پارٹی پر سرمایہ لگانے والون میں جہانگیر ترین اور علیم خان نے بھی اپنے ہاتھ روک لیے ہیں جس کی وجہ سے عمران خان کی پریشانی میں اضافہ ہوا ۔