بھارت کی جانب سے نمازجمعہ کےدوران سرحدی دیہاتوں پرگولہ باری ،پاک رینجرزکامنہ توڑجواب

بھارت کی جانب سے نمازجمعہ کےدوران سرحدی دیہاتوں پرگولہ باری ،پاک رینجرزکامنہ توڑجواب

      شکر گڑھ ( نمائندہ تہلکہ ٹی وی ) شکرگڑھ کے سرحدی دیہاتوں پر بھارت کی شدید گولہ باری۔ نماز جمعہ کے وقت توپوں سے گولہ باری کی گئی بے پناہ  مالی نقصان فی الحال جانی نقصان کا اندازہ لگایا جا رھا ھے، پاک رینجرز کا بھارت کو منہ توڑ جواب۔

 تفصیلات کے مطابق بھارت نے آج عین جمعہ کی نماز کے وقت ضلع نارووال کی سرحدی تحصیل شکرگڑھ کے گاوں سلیائیں پر توپوں کے گولوں سے حملہ کردیا۔ یہ گاوں تحصیل شکرگڑھ ھیڈ کوارٹر سے شمال مغرب میں سولہ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ھے۔ بھارتی گولے مسجد سے متصل مویشی  باندھنے والی حویلیوں میں گرے ۔عینی شاھدین کا کہناھے کہ نماز کے فوری بعد سلیائیں اور ولٹوئیں گاوں کے لوگوں نے شکرگڑھ شہر کی جانب نقل مکانی شروع کر دی۔ یہ دونوں گاوں پاک بھارت سرحد سے صرف ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ھیں ۔

سلیائیں کے ایک اور عینی شاھد نے تہلکہ ٹی وی کو بتایا ھے کہ ھمارے گاوں کی مسجد کے صحن میں بھی ایک بھارتی بم گرا ھے ۔ اس نی یہ بھی بتایا کہ اس وقت گاوں مذ کور میں کوئی بھی مکین باقی نہیں رھا ۔ سب لوگ ھجرت کر گئے ھیں ۔ یہ بھی معلوم ھوا ھے کہ پاک رینجرز نے اس بھارتی جارحیت کا فوری جواب دیا اور بھارتی توپوں کے دھانے خاموش کرا دئے ۔ معلوم ھوا ھے کہ آج صبح ھی سے گاوں مزکورہ پر بھارتی گولہ باری جاری ھے ۔ گاوں کے مکین بڑی مشکلوں سے اپنی جانیں بچا کر گاوں سے نکلنے میں کامیاب ھوئے ھیں۔