اسلام آباد، 53 فیصد بچے منشیات کے عادی، خوفناک رپورٹ

اسلام آباد، 53 فیصد بچے منشیات کے عادی، خوفناک رپورٹ

اسلام آباد (تہلکہ ٹی وی مانیٹرنگ ڈیسک) بڑے تو منشیات کی لعنت کا شکار ہوتے ہی ہیں ، اب بچے بھی اس سے بچ نہیں سکے، سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش کی گئی ہے جس کے مطابق اسلام آباد کے سکول کے بچے منشیات کی لت میں گرفتار ہیں۔ سرکاری سکولوں کی نسبت پرائیویٹ سکولوں میں ایک گینگ منظم طریقے سے یہ زہر پھیلانے میں مصروف ہے۔

رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے 53 فیصد بچے منشیات کے عادی ہوچکے ہیں۔ 8سال سے16سال تک کے بچے زیادہ مبتلا ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تجزیہ کار ماریہ سلطان کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال تشویش ناک ہوچکی ہے ، منشیات کے رحجان سے بچنے کیلئے حکومت کو فوری اقدامات کرنے چاہیئے، بچوں کا بلڈ ٹیسٹ ضروری قرار دیا جائے۔