ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نےعائشہ ممتازکو عہدے سے ہٹا دیا

ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نےعائشہ ممتازکو عہدے سے ہٹا دیا

لاہور (رانا محمد اکرام ) ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عائشہ ممتاز کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ رافعہ حیدر کو ڈائریکٹر آپریشن فوڈ اتھارٹی تعینات کر دیا۔

تفصیل کے مطابق عائشہ ممتاز نے مبینہ طور پرغیرمعیاری دودھ بنانے والی دو عدد فیکٹریاں سیل کی تھیں۔ دودھ کی فیکٹریاں سیل کرنے پرعائشہ ممتاز اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے درمیان سرد جنگ جاری تھی۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کیخلاف کاروباری طبقات اور دفتر سٹاف کی جانب سے متعدد شکایات ملی تھیں۔ ذرائع کے مطابق ڈی او ایف رافعہ حیدر کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزیدبتایا کہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی اورعائشہ ممتاز کے درمیان مختلف معاملات میں مبینہ طورپرسرد جنگ بھی چل رہی تھی۔ دوسری جانب عائشہ ممتازکے مطابق انہوں نے104 دن کی رخصت لی ہے،عائشہ ممتاز نے کہا کہ ان کا کسی بھی کیس سے کوئی اختلاف نہیں اور نہ ہی یہ وجوہات ہیں جس کی بناء پر خبریں دی جا رہی ہیں۔ عائشہ ممتاز نے کہا کہ میں نے نجی مصروفیات کی بناء پر104 روز کی چھٹی لی ہے۔