سوات میں سات مہینوں سے اساتذہ کی تنخواہیں بند

سوات میں سات مہینوں سے اساتذہ کی تنخواہیں بند

سوات ( نمائندہ تہلکہ ٹی وی) سوات میں سات مہینوں سے اساتذہ کی تنخواہیں بند ، گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔

خیبرپختونخواہ حکومت نے سات مہینے پہلے ایڈ ہاک کی بنیاد پر سوات کوہستان کے مختلف سکولوں میں نئے میل اور فی میل اساتذہ تعینات کئے تھے ، جن کی تنخواہیں سات مہینے گزرنے کے باجوود ریلیز نہ ہوسکیں ، اس وجہ سے اساتذہ کے گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں، اساتذہ کے مطابق بار بار محکمہ تعلیم کے دفاتر کا چکر کاٹ رہے ہیں لیکن کلیر کل سٹاف تاخیری حربے استعمال کررہا ہے، بار بار دفتروں کے چکر کاٹنے سے طلبہ کا وقت بھی ضائع ہورہا ہے اور اساتذہ کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے، انہوں نے صوبائی حکومت سے فوری طور پر تنخواہیں ریلیز کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔