مردان میں کار پرفائرنگ سے4افراد ہلاک

مردان میں کار پرفائرنگ سے4افراد ہلاک

.مردان(نمائندہ تہلکہ ٹی وی)  چمرنگ موڑ میں مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کردیا

 کار میں سوار 4 افراد عدالت میں پیشی کے لئے جا رہے تھے کہ مردان کے علاقے چمرنگ میں مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بابر، شیر امان، گل بہادر اور مہربان خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔