اسلام آباد دھرنا، تحریک انصاف کا پلان اے اور بی تیار

اسلام آباد دھرنا، تحریک انصاف کا پلان اے اور بی تیار

لاہور ( تہلکہ ٹی وی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف نے2 نومبر کیلئے پلان اے بی تیار کر لیا ہے۔ اسلام آباد کیلئے قذافی سٹیڈیم لاہور سے مرکزی جلوس کی روانگی متوقع ہے۔

اس ضمن میں جہانگیر ترین کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے مشاورتی اجلاس میں حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی طرف سے 2نومبر کو لاک ڈاؤن اسلام آباد کیلئے مختلف پلان تشکیل دیئے جارہے ہیں جن کے مطابق حکومت کی طرف سے پکڑ دھکڑ کی شکل میں سیالکوٹ، گوجرانوالہ یا کسی اور شہر سے اسلام آباد جانے کے ہنگامی طور پر انتظامات کئے جائیں گے۔