ڈگری میں این جی او رائٹ ٹو پلےکا سرکاری پرائمری سکول میں ذہنی نشوونما کے لیےتقریب کا اہتمام

ڈگری میں این جی او رائٹ ٹو پلےکا سرکاری پرائمری سکول میں ذہنی نشوونما کے لیےتقریب کا اہتمام

ڈگری (فرحان منہاج ) این جی او رائٹ ٹو پلے کا سرکاری پرائمری اسکول میں ذہنی نشوونما کے لیے تقریب کا اہتمام، بچوں نے ٹیبلوز، ملی نغمے اور تقاریر پیش کیے۔ 

تفصیلات کے مطابق گلوبل ڈیگنٹی  (Global Dignity Day) کے موقع پر این جی او رائیٹ ٹو پلے کی جانب سےگورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول ڈگری میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء نے مختلف پروگرام پیش کیے۔ تقریب میں خصوصی شرکت ضلعی پرائمری ایجوکیشن آفیسر واجد علی شاہ ، پروجیکٹ ڈائریکٹر رائٹ ٹو پلے میڈم رضیہ ،ھیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول  ڈگری فرزانہ یاسمین نے کی۔ اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر میڈم رضیہ نےبتایا کہ رائٹ ٹو پلے این جی او کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں مختلف ایونٹ کے موقع پر بچوں کی ذہنی نشو ونما کے لیے پروگرام ترتیب دیے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رائٹ ٹو پلے کے تحت تقریباً 16 سرکاری بوائز اینڈ گرلزاسکولوں میں سپورٹس کورس بنائے جارہے ہیں ہم سرکاری اسکولوں میں بچوں کی تعلیمی کے ساتھ ذہنی نشوونما کے لیے مختلف پروجیکٹس میں کام کر رہے ہیں۔ سرکاری اسکولز کے ماحول کو آئیڈیل بنانے کے لیے این جی او رائٹ ٹو پلے انتھک محنت کررہی ہے اسی کا نتیجہ ہے کہ آج گورنمنٹ پرائمری اسکول ڈگری میں Global Dignity Day کے موقع پر یہ شاندار تقریب ممکن ہوئی ہے ۔ اس موقع پرایجوکیشن آفیسر پرائمری اسکول ضلع میرپورخاص واجد علی شاہ نے رائٹ ٹو پلے کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور ان کی محنت کو سہرایا۔