پنجاب ، کالعدم تنظیموں کی نئی فہرستیں ترتیب دینے کا حکم

پنجاب ، کالعدم تنظیموں کی نئی فہرستیں ترتیب دینے کا حکم

فیصل آباد (گلزیب ملک) صو بائی وزارت داخلہ نے فیصل آ باد سمیت صو بہ بھر میں کا لعدم تنظیموں سے وابستہ عہدیداروں ، کار کنوں کی نئی فہرستیں تیار کر نے کا حکم دیدیا ہے ، نئی فہرستوں میں کار کنوں کے رہن سہن، کارو بار، زیر استعمال گاڑیوں سمیت دیگر معلو مات فراہم کر نے کی ہدا یت کی گئی ہے۔

پولیس ذرا ئع کے مطابق صو بائی وزارت داخلہ کی طرف سے سی پی او ز، ڈی پی اوز، ڈی سی اوز کو بجھوائے جا نے والے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر کالعدم تنظیموں سے وابستہ متحر ک رہنماؤں ، کار کنوں کے نئے سر ے سے کوائف اکٹھے کریں ، جن میں انکے متعلق تمام تر معلومات بجھوا ئی جا ئے ، جبکہ خا ص طور پر انکے ٹیلی فون نمبرز حاصل کئے جا ئیں ، تا کہ انکی مانیٹرنگ کا سلسلہ تیز کیا جا سکے اور ملک دشمنی سر گر می میں ملوث ہو نے کی اطلاع ملنے پر انکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لا ئی جائے