مفرور ملزم میر شکیل الرحمٰن کی جائیداد ضبط کرنےاور 19نومبرکوعدالت میں پیش کرنے کےاحکامات

مفرور ملزم میر شکیل الرحمٰن کی جائیداد ضبط کرنےاور 19نومبرکوعدالت میں پیش کرنے کےاحکامات

کراچی (نمائندہ تہلکہ ٹی وی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج 9کراچی سائوتھ حفظ الرحمٰن نے مفرورملزم میرشکیل الرحمن کی کیس منتقلی درخواست مسترد کرتے ہوئے مفرورملزم کی جائیداد ضبط کرکے، تھانہ مٹھا درپولیس کومفرورملزم میرشکیل الرحمن گرفتار کرکے 19 نومبر کوعدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔عدالتی احکامات کی کاپیاں تہلکہ ٹی وی نے حاصل کرلی ہیں۔

عدالتی احکامات کے مطابق ملزم کو پہلے ہی مفرور قراردیا جاچکا ہے اورضابطہ فوجداری کی دفعات 87/88کے تحت پروکلیمیشن اورملزم کی جائیداد کی قرقی کے احکامات بھی جاری ہوچکے ہیں جن پرعملدرآمد کےلئے تھانہ مٹھا در پولیس کو ہدایات جاری کی جاتی ہیں کہ وہ عدالتی نوٹسز کی سروس اوراحکامات پرعملدرآمد کروائیں۔

یہ احکامات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج 9 کراچی سائوتھ نے کریک ڈویلپرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او یاسین ڈھیڈی کی جنگ گروپ کے چیف ایگزیکٹو وایڈ یٹرانچیف میرشکیل الرحمن کے خلاف دائر کردہ پرائیویٹ کمپلینٹ (استغاثہ) میں جاری کئے جن کی درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ جنگ اوردی نیوز میں ان کے منصوبے کے بارے میں دانستہ جھوٹی، من گھڑت اور بے بنیاد خبریں شائعکی گئیتھیں۔

mir01

mir02

mir03

mir04

mir05