روزنامہ پاکستان کیا بیچ رہا ہے؟ آپ واقعی دنگ رہ جائیں گے

روزنامہ پاکستان کیا بیچ رہا ہے؟ آپ واقعی دنگ رہ جائیں گے

لاہور (رضی طاہر) گزشتہ روز روزنامہ پاکستان کے فیس بک پیج پر اچانک نظر پڑی تو ایک فیس بک لائیو پروگرام میں مجرا دکھایا جارہا تھا، میں چونکہ دیگر خبروں میں مصروف تھا تو اس کو نظرانداز کردیا، تاہم آج دوبارہ روزنامہ پاکستان کے فیس بک پیج پر نظرپڑی تو میں دنگ رہ گیا اور ساتھ ساتھ احساس شرمندگی بھی ہوا کہ صحافت کے نام پر کیا بیچا جارہا ہے؟

کیا مجیب الرحمن شامی جن کو عام طور پر دائیں بازوکا صحافی سمجھا جاتا ہے، جن کے پروگرامز میں اکثر وبیشتر دیکھا کرتا ہوں اور ان کی تحریریں اور کالم زمانہ طالب علمی میں پڑھتا تھا، لیکن آج ان کے نام پر کیا کچھ دکھایا اور بیچا جارہا ہے؟ میں نے کئی بار سوچ کر اس کو نظرانداز کرنے کی کوشش کی لیکن نہ کرسکا۔ بحثیت پاکستانی ’’پاکستان ‘‘کے نام پر فحاشی کے فروغ کو کوئی بھی محب وطن پاکستانی برداشت نہیں کرے گا۔

ذیل میں کچھ خبروں کے سکرین شاٹس قارئین کیلئے پیش کررہا ہوں تاکہ آپ کو بھی اندازہ ہوسکے کہ یہ کوئی ذاتی وار نہیں بلکہ میری حب الوطنی کا تقاضا ہے۔ لکھنے کو اور بھی بہت کچھ لکھ سکتا تھا لیکن روزنامہ پاکستان کی انتظامیہ کیلئے اتنا کافی ہے کہ ’’کوئی شرم ہوتی ہے ‘ کوئی حیا ہوتی ہے، تفصیل کیساتھ پھر کبھی لکھوں گا۔

daily-pak-01
daily-pak-02
daily-pak-03
daily-pak-04
daily-pak-05