نوازشریف کو اپنے انجام کا سن کر رونا آیا، سراج الحق

نوازشریف کو اپنے انجام کا سن کر رونا آیا، سراج الحق

نوشہرہ (نمائندہ تہلکہ ٹی وی) امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ نوازشریف کوغربت کا سن کر نہیں بلکہ اپنا انجام دیکھ کر رونا آیا۔پاکستانی قوم سترسال سے سانپوں کو دودھ پلارہی ہےجمہوریت پر بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کا قبضہ ہےاب صرف اسلامی تبدیلی چاہیے۔

تفصیلات کےمطابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے اضاخیل نوشہرہ میں اجتماع سے خطاب میں نہ صرف حکمرانوں بلکہ موجودہ نظام کو خوب لتاڑا ان کا کہنا تھا کہ ملک کے جمہوری نظام پربین الاقوامی اسٹبلشمنٹ کا قبضہ ہے قوم ستر سال سے سانپوں کو دودھ پلا رہی ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اپنے منشور سے بے وفائی کی قوم کے تین سال ضائع کئے نوازشریف رحیم یارخان میں غربت کا سن کر آبدیدہ نہیں ہوئے بلکہ انہیں اپنا انجام دیکھ کر رونا آیا۔ امیرجماعت اسلامی نے غیراسلامی تبدیلی کے نعرے کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی نظام کے علاوہ کوئی تبدیلی قبول نہیں۔

سراج الحق نےکہا کہ  قوم کو ایسا پاکستان دینا چاہتے ہیں جہاں غریب کو اپنے حق کےلئے رشوت نہ دینا پڑے۔