روس کی اپاہج بچی، عزم و ہمت کی مثال

ماسکو (تہلکہ ٹی وی مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں ایسے بھی لوگ موجود ہیں جو جسمانی اعضاء مکمل نہ ہونے کے باوجود اسے کمزوری نہیں بناتے، اسی طرح روس میں بغیر ہاتھوں کے پیدا ہونے والی ننھی بچی ویسلینا نٹزین کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہوگئی جس میں اُس بچی کو  پیروں سے کھانا کھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس میں رہنے والی ایک ماں المیرا نوٹزین نے اپنی بیٹی کی کھانا کھاتے وقت کی ویڈیو ریکارڈ کر کے فیس بک پر شیئر کی جسے اب تک 10 لاکھ سے زائد افراد شیئر اور کروڑوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔ بغیر ہاتھوں کے پیدا ہونے والی بچی کی ماں نےاس بات کو عذر نہیں بنایا بلکہ اپنی بیٹی کو ہمت دیتے ہوئے ایسا حوصلہ دیا کہ اب وہ بھی زندگی سے لطف اندوز ہونے لگی ہے۔

ذیل میں دی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ننھی بچی بغیر ہاتھوں کے کھانا کس طرح کھارہی ہے جسے دیکھنے والا ہر شخص جذباتی ہوا اور داد دیے بغیر نہ رہ سکا۔