سی پیک کے تحت کراچی سے پشاور تک ریلوےلائن کو بہتر بنانے پر کام

سی پیک کے تحت کراچی سے پشاور تک ریلوےلائن کو بہتر بنانے پر کام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سی پیک کے تحت کراچی سے پشاور تک ریلوے لائن کو بہتر بنانے پر کام شروع ہوگیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت کراچی سے پشاور تک ایک ہزار 872 کلومیٹر طویل ریلوے لائن کو بہتر بنانے کے منصوبے پر کام شروع کردیاگیا ہے۔جس کے لیے ریلوے لائن کے ڈیزائن کی تیاری کے لیے 12 انجینئرز کی ٹیم پشاور پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ریلوے لائن کے ڈیزائن کی تیاری کا کام اگلے دو ماہ میں مکمل ہوجائے گا جب کہ عملی کام آئندہ سال سے شروع ہوگا جب کہ لاہور سے پشاور تک بھی ریلوے لائن کے ٹریک ک دو رویہ کیا جائے گا۔