حکومت فوج کو بدنام کر رہی ہے، 2نومبر کو ہمارے 2مطالبے ہیں : عمران خان

حکومت فوج کو بدنام کر رہی ہے، 2نومبر کو ہمارے 2مطالبے ہیں : عمران خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت جان بوجھ کر فوج کو بدنام کررہی ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 2 نومبر کو احتجاج اس لیے کررہے ہیں کہ ہمارے دو مطالبے ہیں، یا تو نواز شریف پاناما لیکس میں سامنے آنے والے انکشافات پر حساب دیں یا پھر استفعیٰ دیں۔

 انہوں نے کہا کہ ’اداروں سے انصاف نہ ملنے کے بعد تحریک انصاف کے پاس سڑکوں پر نکلنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں رہ گیا اور اگر اس کے نتیجے میں کوئی غیر جمہوری عمل ہوا یا تیسری قوت آگئی تو اس کے ذمہ دار نواز شریف ہوں گے‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’حکومت کے میڈیا سیل نے فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جبکہ ہماری فوج ایل او سی اور سرحدوں کی حفاظت کررہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ’پاناما لیکس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں کیس چلتا رہے گا، ہم تو وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں۔