پاکستان میں بھی معیاری فلمیں بننے لگی ہیں

پاکستان میں بھی معیاری فلمیں بننے لگی ہیں

کراچی ( شوبز ڈیسک )  اداکارہ ثناء کا کہنا ہے کہ فلمی صنعت کے بحران کے خاتمہ کے بعد ہمارے یہاں اچھی اور بین الاقوامی معیار کی فلمیں بن رہی ہیں۔

ادکارہ نے بتایا کہ سینئر ہدایتکار بھی جدید اور اہم موضوعات پر فلمساز ی کر رہے، یہ صورت حال خوشگوار اور اطمینان ہے، یہ بات انھوں نے ایک کمرشل کی ریکارڈنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ثناء کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے اب تک کے فنی کیریئر میں ہمیشہ معیاری اور موثر سماجی موضوعات پر مبنی فلموں میں کام کو ترجیح دی ہے۔