ٹیسٹ کا تیسرا روز، پاکستان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ

ٹیسٹ کا تیسرا روز، پاکستان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ

ابو ظہبی (سپورٹس ڈیسک)  ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے 452 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 224 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو 228 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی جب کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو فالو آن کرنے کے بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 224 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تاہم پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو فالو آن کرانے کے بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، ویسٹ انڈیز نے کھیل کے تیسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو روندرا بشو اور جرمائن بلیک ووڈ بغیر کھاتا کھولے وکٹ پر موجود تھے، بلیک ووڈ 8 رنز بنا کر راحت علی کا شکار بنے جب کہ بشو 20 اور چیز 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جیسن ہولڈر 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 4، راحت علی نے 3 اور سہیل خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 304 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو مصباح الحق 90 اور نائٹ واچ مین یاسر شاہ بغیر کھاتا کھولے وکٹ پر موجود تھے، یاسر شاہ 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان مصباح الحق نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور 96 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، سرفراز احمد نے 56 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ محمد نواز نے 25 اور سہیل خان نے 26 رنز کی اننگز کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینن گیبریل نے 5 اور جیسن ہولڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ روندرا بشو اور کریگ بریتھ ویٹ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی جب کہ قومی بولروں نے ویسٹ انڈین بیٹسمنوں کو پریشان کیے رکھا، راحت علی نے 2 اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔