واپڈا کا انوکھا کارنامہ، رجسٹریشن محکمہ کو 327767روپےایک ماہ کا بل بھیج دیا

واپڈا کا انوکھا کارنامہ، رجسٹریشن محکمہ کو 327767روپےایک ماہ کا بل بھیج دیا

بلوچستان  پنجگور(عطا اللہ ) محکمہ واپڈا نے کمال کرکے دکھایا رجسٹریشن محکمہ کو327767 ایک ماہ کا بل بھیج دیا۔ واپڈا کے بل کے مطابق محکمہ رجسٹریشن ادارے نے 15101یونٹ ایک ماہ میں استعمال کیےہیں۔

محکمہ کا کہنا ہے کہ ہمارا ایک کمرہ ہے جس میں ایک الیکٹرک فین اور ایک عام بلب ہے ادارہ صبح 9 بجے کھلتا ہے اور دوپہر2 بجے بند ہوتا ہے۔ پانچ گھنٹے بجلی ہے اور دو گھنٹے لوڈشیڈنگ ہے ۔بل کے مطابق ہم ہر روز 503یونٹ استعمال کرتے ہیں جو حقیقت سے بھی دور ہے۔ اتنا یونٹ پاکستان کی سب سے بڑی فیکٹری استعمال نہیں کرتی۔ محکمہ کےعملے والے گھر میں بیٹھ کر بل بنواتے ہیں جس سے لوگ قرض دار ہوکر بل جمع  کرواتے ہیں۔

wapda