حکومت نے اگر لاقانونیت کی تو اسلام آباد کیا پورا پاکستان ۔۔۔ فیصل واڈا نے بڑااعلان کردیا

حکومت نے اگر لاقانونیت کی تو اسلام آباد کیا پورا پاکستان ۔۔۔ فیصل واڈا نے بڑااعلان کردیا

کراچی (نمائندہ تہلکہ ٹی وی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیصل واڈا نے کہا ہے کہ حکومت نے لاقانونیت کی تو اسلام آباد ہی نہیں پاکستان بند کر دیں گے۔ کریک ڈاؤن کیا گیا تو حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔

 تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے کہا کہاگر حکومتی رہنما ہماری فکر کم بلکہ جیل جانے کی تیاری کریں، نوازشریف جلد جیل میں ہوں گے۔ عمران خان پرامن دھرنا چاہتے ہیں اور ہمارے جمہوری انداز کو ہماری کمزوری نہ سجھا جائے۔ فیصل واڈا کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل سیکورٹی کے معاملات کو لیک کرنا غداری کے مترادف ہے۔ نوازشریف قومی سلامتی کے معاملات لیک کرنے کے جرم میں آرٹیکل چھے کی زد میں آتے ہیں۔