ملک ریاض نے قائداعظم ہائوس اور وزیرمینشن کی دیکھ بھال کی پیشکش کردی

ملک ریاض نے قائداعظم ہائوس اور وزیرمینشن کی دیکھ بھال کی پیشکش کردی

لاہور (نمائندہ تہلکہ ٹی وی)  ملک محمد ریاض نے قائد اعظم ہاؤس، وزیرمینشن کھارادر کی 5 سال کے لیے دیکھ بھال کا ذمہ اٹھانے کی پیش کش کی ہے۔

ملک ریاض نےحکومت کو یہ پیشکش امریکا میں جارج واشنگٹن، چین میں موزے تنگ سمیت مختلف عالمی لیڈروں کے گھروں کی وڈیوز دیکھنے کے بعد کی۔ ملک ریاض کا کہنا ہے کہ بابائے قوم سے متعلقہ یادگاروں سے قوم میں جذبہ حب الوطنی پیدا ہوتا ہے اور تہذیب وثقافت کی یاد تازہ ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس قومی ورثے کا تحفظ اور فروغ ہماری ذمے داری ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ان تاریخی عمارتوں کو شہر کے بڑے سیاحتی مراکز میں بدل دیا جائیگا، ملک ریاض کا کہنا ہے کہ ذمے داری کو قومی فریضہ سمجھ کر انجام دینا چاہتاہوں، وفاق اور سندھ حکومت سے درخواست ہے قائد اعظم ہاؤس اور وزیر مینشن کھارادار کی ذمے داری 5 سال کے لیے انہیں سونپ دی جائے۔