کیلیفورنیا بس اور ٹرالر میں تصادم 13افراد ہلاک متعددزخمی

کیلیفورنیا بس اور ٹرالر میں تصادم 13افراد ہلاک متعددزخمی

کیلی فورنیا (فارن ڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر پام اسپرنگ میں سیاحوں کی بس اور چھوٹے ٹرالر سے ٹکرا گئی اور اس خوفناک تصادم کے نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک اور اکتیس زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حادثے کے بعد ہائی وے پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی،لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے. مرنےوالوں میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور حادثے میں زخمی ہوا۔ علاقے کی ٹریفک پولیس حکام کے مطابق زخمیوں میں ایسے افراد بھی ہیں جنھیں درمیانی نوعیت کے زخم آئے ہیں جبکہ کچھ کو معمولی سے زخم آئے ہیں۔پولیس کے مطابق سیاحوں کی بس لاس اینجلس کے جنوب میں واقع جوا خانے سے واپس آرہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔