مودی3طلاق کے معاملے کو سیاسی حربے کیلئےاستعمال کررہا ہے، اسد الدین اویسی

مودی3طلاق کے معاملے کو سیاسی حربے کیلئےاستعمال کررہا ہے، اسد الدین اویسی

نئی دہلی (فارن ڈیسک) بھارتی مسلمانوں کے ایک اہم رہنما اسد الدین اویسی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگایا ہے کہ کچھ ریاستوں میں انتخابات سے قبل وہ تین طلاق کے معاملے کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں ۔

تفلاوہت کے مطابق آل انڈیا مجلسِ اتحادالمسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تقریبا 7.36 کروڑ مسلمان شادی شدہ ہیں اور انہوں نے طلاق نہیں دی ہے۔ مشکل سے ایک فیصد مسلمان ،طلاق دیتے ہیں لیکن مودی آئندہ انتخابات کے پیش نظر سیاسی فوائد کے لئے اپنے دل کی بات کو سیاسی مقصد کے لئے استعمال کر رہے ہیں ۔