پاکستان کے 456 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ

پاکستان کے 456 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ

ابو ظہبی (سپورٹس ڈیسک) ابو ظہبی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 456 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔

ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 52 رنز بنا لئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ یاسر شاہ نے حاصل کی۔ قبل ازیں پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 227 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی۔

ٹیسٹ کے تیسرے روزپاکستان کی جانب سے اوپننگ بلے باز محمد سمیع اور اظہر علی نے دوسری اننگز کا آغاز پر اعتماد انداز میں کیا، سمیع اسلم نے 50 رنز بنائے اور 93 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے جب کہ اظہر علی79 رنز بنا کر کیومن کا شکار بنے۔اسد شفیق نے ایک بار پھر ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے 58 جب کہ یونس خان نے 29 رنز اسکور کیئے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیومن اور گبریل نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیئے 456 رنز درکار ہیں جب کہ ابھی چوتھے دن کا کھیل جاری ہے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے کھیل کے تیسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو روندرا بشو اور جرمائن بلیک ووڈ بغیر کھاتا کھولے وکٹ پر موجود تھے، بلیک ووڈ 8 رنز بنا کر راحت علی کا شکار بنے جب کہ بشو 20 اور چیز 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جیسن ہولڈر 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 4، راحت علی نے 3 اور سہیل خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔