انجلینا اوربچوں سے بریڈپٹ کے ناروسلوک کی پوچھ گچھ،ایف بی آئی

انجلینا اوربچوں سے بریڈپٹ کے ناروسلوک کی پوچھ گچھ،ایف بی آئی

نیویارک (شوبز ڈیسک)  امریکا میں ایف بی آئی ایجنٹ نے ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اور ان کے بچوں سے بریڈ پٹ کے مبینہ نارواسلوک سے متعلق پوچھ گچھ کی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی اہلکاروں کی جانب سے 3 گھنٹے طویل پوچھ گچھ اس بات کا تعین کرنے کے لیے تھی کے بریڈ پٹ کے خلاف نامناسب رویے کی تحقیقات شروع کرنے کے لیے شواہد کافی ہیں یا نہیں۔ رپورٹ کے مطابق بدسلوکی کا واقعہ فرانس سے امریکا واپسی پر خاندان کے ذاتی جہاز میں پیش آیا، جس کے بعد انجلینا جولی طلاق کی درخواست جمع کرانے پر مجبور ہو گئی تھیں۔ میڈیا کے مطابق ایف بی آئی پتا لگانے کی کوشش کر رہی ہے کے واقعے کے وقت جہاز امریکی فضائی حدود میں تھا یا نہیں۔