جسٹس اقبال حمیدالرحمان کے بعدچیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا بھی مستعفی ہونے پرغور

جسٹس اقبال حمیدالرحمان کے بعدچیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا بھی مستعفی ہونے پرغور

اسلام آباد( نمائندہ تہلکہ ٹہ وی) اسلام آباد ہائی کورٹ میں غیر قانونی تقریوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کے جسٹس اقبال حمید الرحمان کے مستعفی ہونے کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ محمد انور کاسی اوران تقریوں کے عمل میں شامل دیگر افسروں پر مستعفی ہونے کیلئے دبائو بڑھ گیا۔

جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی مستعفی پر غور شروع کر دیا ۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے صدر بیرسٹر علی ظفر ،اسلام آباد ہائی کورٹ بر،اسلام آباد بار اور دیگر سینئر قانون دانون نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ہے جس اسلام آباد ہائی کورٹ سے استعفی کا مطالبہ کر دیا ہے جس پر انہوں نے بھی مستعفی ہونے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ جسٹس اسلام آبد ہائی کورٹ نے اپنے قریبی رفقا سے مشاورت بھی کی ہے۔

 اس خبر کو بھی پڑھیئے: جسٹس اقبال حمید الرحمان اپنے عہدے سے مستعفی

 روزنامہ جہان پاکستان