چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اسلام آباد بند کرنے کے خلاف سماعت پرفل بینچ تشکیل دیدیا

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اسلام آباد بند کرنے کے خلاف سماعت پرفل بینچ تشکیل دیدیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کی درخواست کے خلاف فل بینچ تشکیل دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے درخواست کی سماعت کے لیے تین رکنی بینچ تشکیل دیا ہے اور بنچ 26اکتوبر سے درخواست کی سماعت شروع کرے گا لاہور ہائی کورٹ کے سینئیر ترین جج کے شاہد حمید ڈار بینچ کے سربراہ ہوں گے جبکہ بینچ کے دیگر دو ارکان میں جسٹس انوار الحق اور قاسم خان شامل ہیں ۔