عمران خان کی کردار کشی کیلئے ن لیگ کی پالیسی تیار، صابر شاکر کا انکشاف

عمران خان کی کردار کشی کیلئے ن لیگ کی پالیسی تیار، صابر شاکر کا انکشاف

اسلام آباد (تہلکہ ٹی وی مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی صابر شاکر نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے2نومبر کے اسلام آباد دھرنے کو ناکام بنانے کیلئے عمران خان کی ذات کو متنازعہ بنانے کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف کو چھوڑنے والے تین افراد اور دو خواتین کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کرلی گئی ہے۔

صابر شاکر نے بتایا کہ برطانیہ میں مقیم ایک خاتون کا کسی بڑے انٹرنیشنل چینل میں انٹرویو کروانے کا پلان کیا گیا ہے جس میں وہ عمران خان کی ذاتی زندگی کو موضوع بحث لائیں گی۔ جبکہ پاکستان میں مقیم ایک خاتون جن کا عمران خان سے تعلق رہا کے ذریعے بھی کردار کشی مہم کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کو چھوڑنے والے تین افراد کی خدمات بھی لے لی گئی ہیں جو اب مختلف چینلز پر نظر آئیں گے۔
واضح رہے کہ نواز لیگ کا میڈیا سیل مریم نواز کی قیادت میں کام کررہا ہے، جس پر پہلے بھی کئی بار تنقید کی جاچکی ہے کہ وہ منفی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔