’’آج کی سب سےبڑی خبر ‘‘ قومی ٹیم کو پش اپس لگانے سے روک دیا گیا ۔۔۔ پابندی کس نے اور کیوں لگائی ؟ دھماکے دار خبر آگئی

’’آج کی سب سےبڑی خبر ‘‘ قومی ٹیم کو پش اپس لگانے سے روک دیا گیا ۔۔۔ پابندی کس نے اور کیوں لگائی ؟ دھماکے دار خبر آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے ارکان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئر مین نجم سیٹھی سے ملاقا ت کرکے کھلاڑیوں کے پش اپس لگانے پر اعتراض کرتے ہو ئے کہا کہ آخر گرین شرٹس گرائونڈ میں پش اپس لگا کر ثابت کیا کرنا چاہتے ہیں ؟ ۔

رانا محمد افضل کا کہنا تھا کہ جیتے تو پش اپس اور ہارے تو خاموشی ، آخر معاملہ کیا ہے؟۔قائمہ کمیٹی کے ایک اور رکن محمد نزیر کا کہنا تھا کہ کھلاڑی جیت کی خوشی میں پش اپس لگانے کی بجائے اگر نوافل ادا کریں تو زیادہ بہتر ہو گا ۔نجم سیٹھی نے اعتراضات کے جواب میں کہا کہ پاک فوج سے تربیت حاصل کرنے کے بعد ٹیم نے پش اپس لگانے کا آغاز کیا تاہم اب انہیں روک دیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار سنچری بنانے کے بعد پاک فوج کے ٹرینر کو 10پش اپس لگا کر خراج تحسین پیش کیا تھا ۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فتح گر باؤلنگ کرنے والے لیگ اسپنریاسر شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاسر میرا ریکارڈ توڈ دے گا۔وسیم اکرم نے اپنے تجزیے میں ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹیم کی بہترین کارکردگی تھی ٗ ایک اورسیریز جیتے جو شاندار ہے، سامنے ٹیم کوئی بھی ہو جیت ریکارڈ کا حصہ بن جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ انھوں نے فتح حاصل کی۔یاسر شاہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں چار اور دوسری اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کرکے مجموعی طورپر 10 وکٹیں ہتھیالیں اوردوسری مرتبہ ایک میچ میں 10 وکٹیں لینے کا اعزاز پایا جبکہ 8 مرتبہ ایک اننگز میں 5 یا اسے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔انھوں نے انگلینڈ کے جارج لومین کی جانب سے جون 1886 میں 18 میچوں میں 112 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔وسیم اکرم کے مطابق یاسر شاہ نے 10 وکٹیں حاصل کیں اور 8 ویں دفعہ 5 وکٹیں حاصل کیں تو میں گننا رہا تھا کہ میں نے 25 دفعہ 5 آؤٹ کئے ہیں اور یہی کہہ رہا تھا کہ یہ بچہ میرا ریکارڈ توڑ دیگا۔

یاسر شاہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں بھی شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے 17 ویں ٹیسٹ میچ میں 100 وکٹیں مکمل کرکے ایشیا کے پہلے باؤلر جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں مشترکہ طورپر دوسرے باؤلر بن گئے تھے۔یاسر نے سعید اجمل کا پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین 100 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا ٗ ایشیا میں تیزترین 100 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ ہندوستان کے روی چندرن ایشون سے چھین لیا تھا۔وسیم اکرم نے میچ کے حوالے سے کہا کہ میچ میں تھوڑی بوریت بھی ہوئی اور ٹیسٹ میچ میں کئی دفعہ ایسا ہوتا یہی ٹیسٹ کرکٹ کی خوبی ہے۔ایک سوال پر انھوں نے ویسٹ انڈین بلے باز جرمین بلیک ووڈ کی تعریف کی اور کہا کہ ایک مشکل وقت میں انھوں نے 95 رنز بنائے مگر بدقسمتی سے سنچری مکمل نہیں کرپائے تاہم پاکستان نے مجموعی طورپر بہترین کھیلا۔انہوں نے کہاکہ ایک پاکستانی کی حیثیت سے ٹیم کی کامیابی پر خوش ہوں، مصباح اور پوری ٹیم نے بہترین کارکردگی دکھائی اور جیت کا سہرا پوری انتظامیہ کو جاتا ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ اس میچ میں دونوں ٹیموں میں واضح فرق یاسر شاہ تھے۔