لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن میٹروٹرین کیس پرحکومت کو طلب کرلیا

لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن میٹروٹرین کیس پرحکومت کو طلب کرلیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبوں کے معاہدوں کی شفافیت کے بارے میں درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔

درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے معاہدوں میں شفافیت کو مد نظر نہیں رکھا۔ منظور افراد کو ٹھیکے دیئے ہیں اور قواعدو ضوابط کا خیال نہیں رکھا جبکہ منصوبے کہ ایک سے زائد پی سی ون بنائے گے۔ میرٹ کو نظر انداز کرنے سے منصوبے کی لاگت میں دگنا اضافہ ہوا۔ ان معاہدوں کی تفصیلات طلب کی جائیں۔ عدالت نے پنجاب حکومت کی لمبی تاریخ دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیئے۔ 9 نومبر سے کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔