غیر قانونی طریقے سے پاکستانی شناختی کارڑ بنانے والی مونا لیزا گرفتار

غیر قانونی طریقے سے پاکستانی شناختی کارڑ بنانے والی مونا لیزا گرفتار

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) اپنی خوبصورت سبز آنکھوں سے دنیا بھر میں شہرت پانے والی لڑکی شربت گلہ کو غیر قانونی طریقے سے پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے نوتھیہ میں ایف آئی اے نے کارروائی کر کے شربت گلہ کو گرفتار کیا جس پر غیر قانونی طریقے سے پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کا الزام ہے ۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق شربت گلہ کے خاندان کو شناختی کارڈ بنا کر دینے کے الزام میں نادرا کے تین اہلکاروں کو پہلے ہی معطل کیا جا چکا ہے ۔سبز آنکھوں سے شہرت پانے والی شربت گلہ کا تعلق افغانستان سے ہے ،جو افغان جنگ کے بعد اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان آگئی تھی ۔ شربت گلہ اپنی خوبصورت آنکھوں کے باعث شہرت کی بلندیوں پر اس وقت پہنچی جب نیشنل جیو گرافک میگزین کے کور پیج پر اس کی تصویر شائع ہوئی ۔ شربت گلہ افغان مونا لیزا کے نام سے بھی مشہور ہے ۔