سندھ گورنمنٹ نے تمام مونسپل، ضلع کونسل اور ٹاؤن کمیٹیوں کے اکاؤنٹ منجمند کردیے

سندھ گورنمنٹ نے تمام مونسپل، ضلع کونسل اور ٹاؤن کمیٹیوں کے اکاؤنٹ منجمند کردیے

کراچی (فرحان منہاج) سندھ گورنمنٹ نے تمام مونسپل، ضلع کونسل اور ٹاؤن کمیٹیوں کے اکاؤنٹ منجمند کردیے۔ ہزاروں اقلیتی سرکاری ملازم پیشگی تنخواہ سے محروم۔

تفصیلات کے مطابق سندھ گورنمنٹ نے نوٹیفیکشن کے ذریعے تمام مونسپل کمیٹیوں، ضلعی کونسلوں اور ٹاؤن کمیٹیوں کے سندھ بنک میں موجود تاحکم ثانی اکاؤنٹ منجمند کردیے۔ زرائع کے مطابق بلدیاتی الیکشن سے پہلے تحصیلوں میں نئی ٹاؤن کمیٹیاں نئی مونسپل کمیٹیاں بنائی گئیں کئی ٹاؤن کمیٹیوں کے اکاؤنٹ ایک ہی تھے۔ اسی لیے مونسپل کمیٹیوں، ضلع کونسلز اور ٹاؤن کمیٹیوں کے فنڈز کی تقسیم نئے سیٹ اپ کے تحت کرنے کے لیے اکاؤنٹ منجمند کیے گئے ہیں۔ اکاؤنٹ منجمند ہونے سے ہزاروں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازم پیشگی تنخواہوں سے محروم ہو سکتے ہیں۔