سیلفی کے چکر میں لڑکی پولیس کی کار سے ٹکر

سیلفی کے چکر میں لڑکی پولیس کی کار سے ٹکر

 

امریکی ریاست ٹیکسس میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کالج کی ایک طالبہ گاڑی چلاتے ہوئے برہنہ سیلفی لینے کی کوشش میں پولیس کی گاڑی سے ٹکرا گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ 19 سالہ مرنڈا ریڈر کی گاڑی اس وقت پولیس کی کار سے ٹکرائی جب وہ سوشل میڈیا کی معروف سائٹ سنیپ چیٹ کے ذریعے اپنی برہنہ تصویر اپنے بوائے فرینڈ کو بھیجنے کی کوشش میں تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور دو ہزار ڈالر بونڈ کے عوض انھیں جمعرات کو ضمانت پر رہا کر دیا گيا۔