فلپائن میں پولیس مقابلہ 9افراد ہلاک

فلپائن میں پولیس مقابلہ 9افراد ہلاک

منیلا (فارن ڈیسک)  فلپائن میں پولیس مقابلے کے دوران منشیات اسمگلنگ میں ملوث میئر اپنے 9 محافظوں سمیت ہلاک ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائنی صدر روڈ رگو ڈیو ٹارٹے کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن تیز کرنے کے احکامات کے کچھ گھنٹوں بعد ہی ماکی لالا میں پولیس سے مقابلے میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث فلپائن کے جنوبی علاقے سعودی امپاٹوان کے میئر شمس الدین دیماکوم 9 محافظوں سمیت ہلاک ہو گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے میئر دیما کوم کی گاڑی کو اینٹی نارکوٹکس پولیس نے روکا تو جدید اسلحے سے لیس محافظوں نے فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی میں میئر محافظوں سمیت ہلاک ہو گیا۔