ایک ہیلی کاپٹر عمران خان کا اور ایک انتظامیہ کا! بنی گالہ کے اوپر ہیلی کاپٹروں کادلچسپ مقابلہ

ایک ہیلی کاپٹر عمران خان کا اور ایک انتظامیہ کا! بنی گالہ کے اوپر ہیلی کاپٹروں کادلچسپ مقابلہ

اسلام آباد(تہلکہ ٹی وی ) بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش کے اوپر ہیلی کاپٹروں کا دلچسپ مقابلہ جاری

تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا عمران خان کی بنی گالہ میں رہائش گاہ کے اوپر ایک ہیلی کاپٹر پرواز کر رہا ہے اور اب تک یہ بات سامنے نہیں آ سکی کہ یہ ہیلی کاپٹر انتظامیہ کا ہے یا پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جس میں سوار ہو کر راولپنڈی جانا چاہتے ہیں وہ ہے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بنی گالہ کے اوپر پرواز کرتے ہیلی کاپٹر کی وجہ سے صورتحال دلچسپ ہو گئی ہے، نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کچھ لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ عمران خان مذکورہ ہیلی کاپٹر میں سوار ہو کر راولپنڈی کیلئے روانہ ہو نے والے ہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پولیس حصار سے نکلنے کیلئے نجی کمپنی سے ہیلی کاپٹر کی بکنگ کروائی ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق ممکنہ نظربندی کے پیش نظرعمران خان کارکنوں کے حصارمیں بنی گالاسے نکلیں گے۔عمران خان کیلیے نجی کمپنی سے ہیلی کاپٹرکی بکنگ بھی کرالی گئی ہے۔پولیس رکاوٹ کی صورت میں ہیلی کاپٹرکے ذریعے بنی گالہ سے نکلنے کا آپشن بھی زیر غور آیا۔