راولپنڈی سے تحریک انصاف کی اہم شخصیت گرفتار

راولپنڈی سے تحریک انصاف کی اہم شخصیت گرفتار

راولپنڈی (نما ئندہ تہلکہ ٹی وی) راولپنڈی پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے جلسے کو روکنے کے لئے کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے کمیٹی چوک سے پولیس نے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اعجاز خان جازی کو گرفتار کر لیا۔

عوامی مسلم لیگ کے جلسے کو ناکام بنانے کے لئے راولپنڈی انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے لال حویلی ، کمیٹی چوک، راجا بازار اور اطراف میں پولیس نے عوامی مسلم لیگ، پاکستان عوامی تحریک ، پاکستان مسلم لیگ قاف اور پی ٹی آئی کے کارکنان کو پکڑنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اطلاعات کے مطابق پولیس نے کمیٹی چوک سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اعجاز خان جازی کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اس موقع پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی ، کارکنان کی جانب سے گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے گئے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ رکن صوبائی اسمبلی کو کس تھانے منتقل کیا گیا۔