کو ہاٹ نواز شریف کا جلسہ، تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنان میں تصادم

کو ہاٹ نواز شریف کا جلسہ، تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنان میں تصادم

کوہاٹ (نمائندہ تہلکہ ٹی وی)  وزیراعظم نواز شریف کے جلسہ گاہ کے باہر پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے کارکنوں میں تصادم اور پتھراؤ کے باعث متعدد کارکنان زخمی ہوگئے۔

 کوہاٹ میں وزیراعظم نوازشریف کے جلسہ کے دوران جلسہ گاہ کے باہرپاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد پہنچ گئی، کارکنوں کی جانب سے حکومت اوروزیراعظم کے خلاف نعرے بازی کرنے پرجلسے میں موجود (ن) لیگ کے متوالے بھی میدان میں آگئے، دونوں جانب سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد تحریک انصاف اورمسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے ایک دوسرے پرپتھراؤ شروع کردیا جس کے باعث متعداد افراد زخمی ہوگئے۔