شیخ رشید کو پکڑیں گے نہیں بھگا بھگا کر تھکائیں گے : سعد رفیق

شیخ رشید کو پکڑیں گے نہیں بھگا بھگا کر تھکائیں گے : سعد رفیق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)  مسلم لیگ نون کے رہنماؤں نے شیخ رشید کو بھگوڑا قرار دے دیا۔ خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں انہیں پکڑیں گے نہیں بھگا بھگا کر تھکائیں گے۔

شیخ رشید کی حکومت کے ساتھ آنکھ مچولی۔ پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری خوب گرجے برسے۔ کہتے ہیں راولپنڈی بند کرنے کا دعویٰ کرنے والے اب چھپتے پھر رہے ہیں۔ لال حویلی پر چند کارکنوں کو چھوڑ کر خود فرار ہو گئے۔ خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پر شیخ صاحب کو آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں عظیم بھگوڑا قرار دے دیا۔ کہتے ہیں شیخ رشید صبح تک مولا جٹ کی طرح بھڑکیں مار رہے تھے اور پولیس کا سن کر غائب ہو گئے۔ سعد رفیق کہتے ہیں اب انہیں پکڑیں گے نہیں بھگا بھگا کر تھکائیں گے۔