حکومت نے ناجائز اثاثوں کے تحفظ کیلئے مزید سانحات کی ٹھان رکھی ہے : طاہرالقادری

حکومت نے ناجائز اثاثوں کے تحفظ کیلئے مزید سانحات کی ٹھان رکھی ہے : طاہرالقادری

لاہور(نمائندہ تہلکہ ٹی وی) حکومت ناجائز اثاثوں کے تحفظ کے لیئے مزید سانحات برپا کرے گی۔ طاہرالقادری۔ آزادی حق سے محروم رکھنے کا نام جمہوریت ہے تو اس پر سو بار لعنت۔ عمران خان اور شیخ رشید نے کیا جرم کیا کہ ان پر وطن کی زمین تنگ کی جا رہی ہے۔

 پاکستان عوامی تحریک کے قائدڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ گزشتہ روز کے واقعات ملک کی تاریخ کے سیاہ باب ہیں۔ اڈل ٹاؤن کے قاتلوں نے اپنے ناجائز اثاثوں کی حفاظت کے لیئے مزید سانحات برپا کرنے کی ٹھان رکھی ہے۔ اگلا کریک ڈاؤن میڈیا کے خلاف ہو گا۔ عمران خان اور شیخ رشید نے کیا جرم کیا کہ آج ان پر اپنے ہی وطن کی زمین تنگ کی جا رہی ہے۔ راولپنڈی کی سڑکوں پر جمہوریت کو گھسیٹا جا رہا ہے اور بیٹیوں کے منہ پر تھپڑ مارے جا رہے ہیں ہماری دو بیٹیوں کو شہید کرنے والے قاتلوں کو اگر سزا مل جاتی تو مزید کسی بیٹی پر غیر ہاتھ نہ اٹھتا۔ اگر شہریوں کو آزادی حق سے محروم رکھنے کا نام جمہوریت ہے تو سو بار لعنت ایسی جمہوریت پر۔ کیا ملکی اداروں کا کام سیاست کے کرپٹ کرداروں کو تحفظ دینا رہ گیا ہے؟ ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ شریف برادران اپنے ناجائز اثاثوں کے تحفظ کے لیئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔