امریکن ایئر لائن طیارے میں آگ لگنے سے 8افراد زخمی

امریکن ایئر لائن طیارے میں آگ لگنے سے 8افراد زخمی

شکاگو (فارن ڈیسک)  شکاگو ایئرپورٹ پر امریکن ایئر لائنز کے طیارے میں آگ لگنے سے 8 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شکاگو ایئرپورٹ پر امریکن ایئر لائن کا طیارہ میامی جانے کے لئے تیار تھا کہ ٹیک آف سے پہلے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔ پائلٹ نے مہارت سے طیارے کو واپس لینڈ کیا جس کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا اور دیگر مسافروں کو بحفاظت باہر نکالا گیا۔

طیارے میں آگ لگنے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل رہی تاہم حکام نے آگ لگنے کی وجہ نہیں بتائی۔