کیلیفورنیا میں بریٹانیہ ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب

کیلیفورنیا میں بریٹانیہ ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب

کیلیفورنیا (شوبز ڈیسک) کیلیفورنیا کے شہر بیورلی ہلز میں بریٹانیہ ایوارڈز کا میلہ سجا تو ہالی وڈ حسیناؤں کی بہار آ گئی۔ بریٹانیہ ایوارڈز ہالی وڈ سینما میں بہترین خدمات دینے والے فنکاروں کو دیے گئے۔

اداکارہ جوڈی فوسٹر بہترین اداکارہ قرار پائیں، تو اداکار ایوان میک گریگور اور سیموئیل ایل جیکسن کو بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا۔ آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکار اینگ لی بھی بریٹانیہ ایوارڈ کے حقدار ٹھہرے۔