کنٹینرز کے باعث حادثہ، پاک آرمی کے لیفٹیننٹ کرنل شاہد شہید ہوگئے

کنٹینرز کے باعث حادثہ، پاک آرمی کے  لیفٹیننٹ کرنل شاہد شہید ہوگئے

پشاور (نمائندہ تہلکہ ٹی وی) کنٹینرز خونی بن گئے، گزشتہ دھرنے میں لگائے گئے کنٹینرز کے باعث دو بچوں کی جان گئی، اس بار پاک آرمی کے لیفٹیننٹ کرنل شاہد حادثے کے باعث شہید ہوگئے۔

اسلام آباد سے پشاور موٹروے پر حضرو اٹک پل کے قریب  کنٹینرز کے باعث حادثہ رونما ہوگیا جس کے باعث پاک آرمی کے لیفٹیننٹ کرنل شاہد شہید ہوگئے جبکہ میجر جلال شدید زخمی ہو گئے، دونوں افسران اپنے کانوائے کے ہمراہ راولپنڈی سے نوشہرہ جا رہے تھے۔