بنی گالہ میں پھرسے تحریک انصاف کارکنان پرآنسو گیس شیلنگ کردی

بنی گالہ میں پھرسے تحریک انصاف کارکنان پرآنسو گیس شیلنگ کردی

اسلام آباد (نمائندہ تہلکہ ٹی وی)  پولیس نے بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گھر کے باہر پہنچنے کی کوشش کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف پھر کریک ڈاؤن شروع کردیا اور ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کردی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کچھ بھی کریں لیکن بنی گالہ پہنچیں جس کے بعد وہ 2 نومبر کو یہاں سے اسلام آباد کی جانب بڑھیں گے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین عمران خان کی رہائش گاہ تک پہنچنے کے لیے مختلف راستے استعمال کررہے ہیں۔ پولیس کے مطابق جب سینیئر سپریٹنڈنٹ پولیس آپریشنز سجاد کیانی کی قیادت میں پولیس کا دستہ بنی گالہ کے قریب پہنچا تو مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کردیا جس کے بعد پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی۔