فتح اللہ گولن سے منسلک 10ہزار سے زائد سرکاری ملازمین فارغ

فتح اللہ گولن سے منسلک 10ہزار سے زائد سرکاری ملازمین فارغ

ترکی (فارن ڈیسک) ترک حکام نے فتح اللہ گولن سے منسلک ہونے کے شبہے میں 10 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کو فارغ کردیا۔

ترکی میں ناکام بغاوت میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ۔سرکاری اعلامیے کے مطابق فارغ کئے گئے سرکاری ملازمین میں اساتذہ،ہیلتھ ورکرزبھی شامل ہیں ۔اب تک ناکام بغاوت میں ملوث 37 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ ایک لاکھ سرکاری اہلکاروں کو عہدوں سے برطرف کیا جاچکا ہے۔