مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشت گردی ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشت گردی ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

سری نگر (فارن ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے مژھل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید ہونے والا نوجوان عسکریت پسند تھا جو فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارا گیا۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں ہفتے کو مسلسل 113 ویں روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی، سری نگر اور دیگر قصبوں میں تمام مرکزی بازار اور کاروباری ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت انتہائی کم رہی۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے سرینگر اور دیگر قصبوں میں بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کے لیے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی ایک بڑتی تعداد تعینات کررکھی ہے۔