ایشین ہاکی چیمپیز ٹرافی کے فائنل میں دو روایتی حریف کے درمیان

ایشین ہاکی چیمپیز ٹرافی کے فائنل میں دو روایتی حریف کے درمیان

کوالا لمپور(سپورٹس ڈیسک)  ملائشیا میں جاری ایشین ہاکی چیمپیز ٹرافی کے فائنل میں دو روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج مد مقابل ہوں گے۔

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے ٹائٹل کی ہیٹ ٹرک کے لیے پاکستان کا ٹکراؤ آج بھارت سے ہوگا۔ پاکستان کی ایشین ہاکی چیمئنز ٹرافی کے فائنل میں یہ لگاتار چوتھی انٹری ہے جب کہ  ٹورنامنٹ کے پول میچ میں بھارت نے پاکستان کو 2-3 سے شکست دی تھی۔