نوجوان فلم میکرز ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے کامیاب فلمیں بنا رہے ہیں

نوجوان فلم میکرز ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے کامیاب فلمیں بنا رہے ہیں

لاہور(شوبز ڈیسک)  اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ حاسد ہوتے ہیں اورمجھے بدنام کرنے کے لیے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ میں کسی ٹی وی پروگرام میں کام کروں یا فلم میں دکھائی دوں۔

اداکارہ میرا نے کہا کہ مخالفین ٹی وی چینلزکے پروگراموں میں بیٹھ کرمیرا تذکرہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ نہ کوئی حقائق بتاتا ہے اورنہ ہی کوئی اصل کہانی سناتا ہے۔ بس بات ہوتی ہے تویہ کہ میرا ایسی ہے تومیرا ویسی ہے جوکہ درست نہیں ہے۔ میں ایک پاکستانی ہوں اورمجھے پاکستانی ہونے پرفخر ہے۔ میں نے اپنے کیرئیر کے دوران ان گنت یادگارکردارنبھائے ہیں، جومیری کامیابی اورپرستاروں میں مقبولیت کی بہترین مثال ہیں۔  نوجوان فلم میکرز ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے فلمیں بنا رہے ہیں اوراس کے نتائج بھی اچھے مل رہے ہیں، لیکن گروپ بندی کی تحریک موجودہ دورمیں بھی اپنے عروج پرہے۔