دھرنے کی کامیابی یا ناکامی؟ وزیراعظم کیلئے حمزہ شہباز کا نام بھی سامنے آگیا

دھرنے کی کامیابی یا ناکامی؟ وزیراعظم کیلئے حمزہ شہباز کا نام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (تہلکہ ٹی وی خصوصی رپورٹ) جیسے جیسے 2 نومبر قریب آرہا ہے، حکومتی حلقوں میں بازگشت بڑھ رہی ہے۔دھرنا کامیاب ہوگا تو وزیراعظم کو رخصت ہونا پڑے گا، حمزہ شہباز کا اظہار تشویش، کہتے ہیں کہ کسی صورت دھرنا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ حمزہ شہباز کے قریب رفقاء کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ دعا کریں کہ دھرنا کامیاب نہ ہو، ہم سرخرو ہوں گے۔

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف کی دبئی میں پیپلزپارٹی کے کوچیئرمین آصف زرداری سے ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیراعظم کی نااہلی یا رخصتی کی صورت میں نئے وزیراعظم کے حوالے سے معاملات طے کیے گئے ہیں۔ آصف علی زرداری نے چوہدری نثار پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا ہے جبکہ حمزہ شہباز کو وزیراعظم بنانے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے ، ایسی صورت میں پیپلزپارٹی اپنا امیدوار بھی نہیں لائے گی۔

یہ بھی پڑھیئے : کیا وزیراعظم استعفیٰ دیں گے؟ انتہائی اہم تفصیلات سامنے آگئی

آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو اور پیپلزپارٹی کی پوری ٹیم کے تیروں کا رخ گزشتہ روز سے چوہدری نثار کی جانب ہے، جس سے وہ واضح اشارہ دے رہے ہیں کہ ہم کسی صورت بھی چوہدری نثار کو وزیراعظم ماننے کو تیار نہیں ہوں گے

پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اگلے چند دن بہت اہمیت اختیا ر کرچکے ہیں۔دھرنا جہاں تحریک انصاف کی سیاست میں اہم ترین موڑ ہے وہاں مسلم لیگ نواز کے صدر اور وزیراعظم پاکستان نوازشریف کی سیاست میں بھی زندگی اور موت بن چکا ہے۔ حکومت کی ہر ممکن کوشش دھرنے کو ناکام بنانا جبکہ تحریک انصاف کی ساری جدوجہد دھرنے کی کامیابی کیلئے ہے۔