سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات،امیدواروں میں کانٹےدارمقابلہ

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات،امیدواروں میں کانٹےدارمقابلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ آج ہو رہی ہے ، عاصمہ جہانگیر گروپ اور حامد خان گروپ کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ ۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا ۔ عاصمہ جہانگیر گروپ اور حامد خان گروپ کے امیدواروں میں مقابلہ کانٹے کا مقابلہ  ہے ۔ عاصمہ جہانگیر گروپ کی جانب سے فاروق ایچ نائیک صدر، صفدر حسین سیکرٹری جنرل اور ارشد زمان سیکرٹری خزانہ کے امیدوار ہیں ۔

حامد خان گروپ کی جانب سے رشید اے رضوی صدر، آفتاب احمد باجوہ سیکرٹری جنرل اور محمود شیخ سیکرٹری فنانس کے امیدوار ہیں ۔ اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر کل 457 اراکین ووٹ کاسٹ کریں گے جبکہ مجموعی طور پر ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 2951 ہے ۔ دوسری جانب انتخابات میں الیکشن قواعد کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی ۔ امیدواروں کے پوسٹر اور بینرز آویزاں تاحال پولنگ سینٹر کے اطراف سے نہیں اتارے جا سکے ۔