تحریک انصاف کے دواہم ترین رہنمائوں کی گرفتاری،وزیرداخلہ کی ہدایت پررہا کردیاگیا

تحریک انصاف کے دواہم ترین رہنمائوں کی گرفتاری،وزیرداخلہ کی ہدایت پررہا کردیاگیا

اسلام آباد (نمائندہ تہلکہ ٹی وی) اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کے دو اہم ترین رہنماؤں کو بنی گالہ کے باہر سے گرفتار کی تھا، وزیر داخلہ کی ہدایت پر انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما عمران اسماعیل اورعارف علوی کو بنی گالہ میں داخل ہوتے وقت وہاں موجود پولیس کی بھاری نفری نے گرفتار کر لیا تھا ۔ اور انہیں پولیس وین میں ڈالنا چاہا تو دونوں رہنماؤں نے سخت مزاحمت کی مگر پولیس کی بھاری نفری نے انہیں پولیس وین میں ڈالا اور وہاں سے لے گئے تھے۔ بعد میں وزیر داخلہ کی ہدایت پر انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔